18 March Important Events of the Day


18 مارچ ﮐــﮯ چند اہم واقعات
  1922ء ہندوستان میں برطانوی مجسٹریٹ نے موہن داس کرم چند گاندھی کو نافرمانی پر چھ سال کے لئے جیل بھیج دیا۔
1944ء جرمنی نے ہنگری پر قبضہ کیا۔ 
1945ء جنگ عظیم دوم: ایک ہزار دوسو پچاس امریکن بمبارطیاروں نے برلن پر حملہ کیا۔
1974ء اوپیک نے امریکہ، یورپ اور جاپان پر سے پانچ مہینوں بعد پابندی اٹھا لی۔
1977ء امریکا نے اپنے شہریوں پر کیوبا، ویتنام، شمالی کوریا اور کمبوڈیا کے سفر کی پابندی عائد کر دی۔
1978ء سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک منحرف نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔
1984ء حکومت پاکستان نے طلبہ تنظیموں کو ختم کر دیا۔ الطاف حسین نے مہاجر قومی موومنٹ کا آغاز کیا۔
1989ء مصر میں چار ہزار چار سو سال پرانی ممی دریافت ہوئی۔
1990ء امریکا کے شہر بوسٹن میں میوزیم سے تین سو ملین ڈالر کی مالیت کی تیرہ پینٹنگز چوری ہوئیں۔
2003ء امریکہ اور حمایتی افواج نے عراق پر حملہ کر دیا۔
2005ء امریکا کے شہر نیویارک میں اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے نماز جمعہ کی امامت کی اس نماز میں مرد و خواتین دونوں شریک تھے۔ 
ولادت
1690ء گولڈباچ جرمن ریاضیدان جس نے قانون کا بھی مطالعہ کیا۔ وہ گولڈباچ مفروضہ کے لیے مشہور ہے ۔ (وفات : 1764ء
  1837ء گروور کلیو لینڈ، امریکہ کا بائیسواں اور چوبیسواں صدر (وفات : 1908ء
  1889ء حمزہ حکیم زادہ نیازی، ازبکستان کے عوامی مصنف، عظیم شاعر، ڈراما نویس، ناول نگار، موسیقار اور سیاسی کارکن (وفات : 1929ء
1936ء ایف ڈبلیو دی کلرک، جنوبی افریقہ کے نسلی امتیاز کے دور کے آخری صدر تھے جنھوں نے نیلسن منڈیلا کے تحریک کے بعد نسلی امتیاز کا خاتمہ کیا۔ 1993ء میں انھیں نیلسن منڈیلا کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
1938ء ششی کپور، بھارتی فلمی اداکار (وفات : 2017ء
  1952ء احمد شجاع پاشا، پاکستانی جنرل اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 
1956ء اروندھتی بھٹاچاریہ ایک بھارتی بینک کار اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی صدر انشین، وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کا نام دنیا کی 25 ویں سب سے با اثر خاتون کے طور پر فوربز کی جانب سے درج ہوا ہے ۔ 
1959ء آئرین کارا، امریکی فلمی اداکارہ
1963ء رتنا پھاٹک، بھارتی فلمی اداکارہ
1965ء سجات چنائے المعروف الیشا چنائے، بھارتی پاپ اور پسِ پردہ فلمی گلو کارہ
1975ء سٹن فوسٹر، امریکی فلمی اداکارہ
1996ء میڈلین کیرول، امریکی فلمی اداکارہ وفات
978ء ایڈورڈ شہید، ایڈگر پرامن کا بیٹا اور 975ء سے 978ء شاہ انگلستان (پیدائش : 962ء
  1712ء شہزادہ عظیم الشان، مغل شہنشاہ بہادر شاہ اول کا دوسرا بیٹا اورنگزیب عالمگیر کا پوتا، جس کے دور میں وہ 1697ء سے اپنی موت 1712ء تک بنگال، بہار اور اڑیسہ کا صوبے دار تھا۔ (پیدائش : 1664ء
  1965ء شاہ فاروق اول، آل محمد علی کا دسواں حکمران اور ماقبل آخر مصر اپنے والد شاہ فواد اول سوڈان کے بادشاہ تھا۔ انہیں 1952 کے مصری انقلاب میں اقتدار سے محروم کر کے ان کے نومولود بیٹے شہزادہ احمد فواد کے حق میں دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔ وہ اطالیہ میں جلاوطنی میں انتقال کر گئے۔ ان کی بہن شہزادی فوزیہ فواد شاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کی پہلی بیوی اور ملکہ تھی۔ (پیدائش : 1920ء)
2007ء باب وولمر المعروف وولی، برطانوی کرکٹر اور پاکستانی کوچ (پیدائش : 1948ء)

Post a Comment

[disqus][blogger][facebook]

Author

MKRdezign

MathJax

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget